جنوبی کوریا کی فوج کی سرحد عبور کرنے والے شمالی کوریائی فوجیوں پر انتباہی فائرنگ

ہفتہ 23 اگست 2025 17:11

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)جنوبی کوریا نے سرحد عبور کرنے والے شمالی کوریائی فوجیوں پر انتباہی فائرنگ کرنے کی تصدیق کی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی کوریا نے جنوبی کوریا پر کشیدگی پیدا کرنے کا الزام لگایا ہے۔رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر لی جائے میونگ شمالی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات اور فوجی اعتماد قائم کرنے کے خواہاں ہیں تاہم پیانگ یانگ کا کہنا ہتھا کہ اسے سیئول کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی شمالی کوریائی فوجی بارودی سرنگوں سے بھرے غیر فوجی علاقے میں کام کرتے ہوئے سرحد پار کر گئے تھے، اس خلاف ورزی پر ہماری فوج نے انتباہی فائرنگ کی جس کے بعد شمالی کوریائی فوجی دوبارہ شمال کی جانب واپس چلے گئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجی جزیرہ نما کوریا کو تقسیم کرنے والی سرحد کو مستقل طور پر بند کرنے کے کام میں مصروف تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل کو جونگ چول نے واقعے کو سوچی سمجھی اور دانستہ اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ سیئول کی فوج نے مشین گن سے 10 سے زائد انتباہی گولیاں فائر کیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ یہ واقعہ سرحدی علاقے میں ناقابل قابو صورت حال پیدا کر سکتا ہے جہاں دونوں جانب بڑی تعداد میں افواج آمنے سامنے ہیں۔

متعلقہ عنوان :