سیالکوٹ، ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس،اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 17:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید ایوب بخاری کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔اجلاس میں طے پانے والی قیمتوں کے مطابق چاول باسمتی نیا سپر کا نرخ 275 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا۔

دال چنا باریک کی قیمت 245 روپے فی کلو گرام جبکہ دال چنا موٹی 260 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔ دال ماش دھلی ہوئی 390 روپے فی کلو گرام اور بغیر دھلی 340 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگی۔ دال مونگ کی قیمت 315 روپے فی کلو گرام اور دال مسور موٹی 256 روپے فی کلو گرام مقرر کی گئی۔ اسی طرح کالا چنا موٹا 255 روپے فی کلو گرام اور سفید چنا (5.6 ایم ایم) 225 روپے فی کلو گرام فروخت کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیسن 260 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہوگا۔ دیسی روٹی کی قیمت 100 گرام فی روٹی کے حساب سے 14 روپے مقرر کی گئی۔ مٹن کا نرخ 1800 روپے فی کلو گرام جبکہ بیف کی قیمت 900 روپے فی کلو گرام طے کی گئی۔ دودھ 170 روپے فی لٹر اور دہی 180 روپے فی کلو گرام مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں وائس چیئرمین خالد بٹ، صدر مرکزی انجمن تاجران مہر غلام مجتبیٰ، جنرل سیکرٹری شیخ جاوید حیدر، ملک تاج، اشفاق نذر، عظیم اکرم پلا سنیارا، عقیل کپور، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آف ایگریکلچر،سیکرٹری ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی ڈاکٹر علی طاہر، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک عبداللہ، ڈی او انڈسٹری تنویر احمد اور حافظ نصیر نواز نے شرکت کی۔

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ آٹا، گھی اور چینی کی قیمتیں حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق مقرر ہوں گی۔