ہربنس پورہ سے اغوا ہونے والی طالبہ پولیس کارروائی سے بازیاب

ہفتہ 23 اگست 2025 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) ہربنس پورہ سے اغوا ہونے والی نویں جماعت کی طالبہ کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بازیاب کرا لیا۔ بچی کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی منظر عام پر آئی تھیں۔

(جاری ہے)

مغوی طالبہ فاطمہ کے والد کے مطابق بچی کو صبح اسکول جاتے وقت اغوا کیا گیا تھا جبکہ شام مغرب کے وقت پولیس نے بازیاب کروا لیا۔ والد نے کہا کہ پولیس اور سیف سٹی کی بروقت کارروائی اور تعاون پر وہ شکر گزار ہیں۔اہل خانہ کے مطابق فاطمہ خیریت سے گھر پہنچ چکی ہے اور گھر میں خوشی کا سماں ہے۔

متعلقہ عنوان :