تھانہ روشن والا کے علاقہ 236 ر ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر مارا گیا

ہفتہ 23 اگست 2025 20:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) تھانہ روشن والا کے علاقہ 236 ر ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ریکارڈ یافتہ ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، سی سی ڈی نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ملزمان کی گرفتاری کیلئے جا رہی تھی جب وہ روشن والا کے علاقہ 236 رب کے قریب چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ پولیس مقابلہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، فائرنگ کا تبادلہ بند ہونے پر پولیس نے دیکھا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پڑا جو کہ اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا اور اسکی شناخت عامر سہیل ولد شبیر احمد کے نام سے ہوئی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اس کے فرار ہونیوالے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا ڈاکو عامر سہیل ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو 44سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا اور کار چوری میں ماہر تھا۔