اتحاد نوجوانان اسلام جسکول کے زیر اہتمام امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ چوک لال حویلی جسکول کا باقاعدہ افتتاح

ہفتہ 23 اگست 2025 22:19

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)اتحاد نوجوانان اسلام جسکول کے زیر اہتمام امیر معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ چوک لال حویلی جسکول کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا انعقاد اتحاد نوجوانان اسلام جسکول کے زمہ دار حافظ ایاز نے کیا، جس کے بعد قاری اسرائیل ترابی نے تلاوتِ قرآن کریم،نعتِ رسول مقبول ﷺ مولانا حافظ شہزاد احمد نے پڑھی،صدر تقریب مولانا مفتی نسیم احمد چغتائی صدر اہلسنت والجماعت جہلم ویلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کا دفاع ہمارے لیے نہایت ضروری ہے،نوجوان نسل کو اس طرف راغب کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،یہ ایک احسن اقدام ہے کہ صحابہ کرامؓ کے نام پر چوک کا نام رکھا گیا،کیونکہ آج کے معاشرے میں بعض لوگ صحابہؓ کی شان میں غلط بیانی کرتے ہیں،امیر تبلیغی جماعت جسکول شریف چوہان نے اتحاد نوجوانان اسلام جسکول کی اس کاوش کو سراہاتے ہوئے اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی،سرپرست اعلیٰ اتحاد نوجوانان اسلام جسکول مولانا اظہارالحق نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا،اتحاد نوجوانان اسلام جسکول کی پوری ٹیم بلخصوص صدر اتحاد نوجوانان اسلام جسکول خورشید شاھین،نائب صدر ریاض عالم،سینئر صدر ندیم دانش اور تمام کارکنان کو مبارکباد پیش کی،تقریب میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، تمام شرکاء نے دفاع صحابہؓ و اہلبیتؓ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا،آخر میں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

متعلقہ عنوان :