مقامی زمیندار کے ڈیرہ پر ملتان کے رہائشی دو کمسن بہن بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

ہفتہ 23 اگست 2025 22:27

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) بجلی کا کرنٹ لگنے سے ملتان کے رہائشی دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ وزیرآباد کے علاقہ کانبانوالہ کے مقامی زمیندار کے ڈیرہ پر ملتان کے رہائشی الیاس کی بیوی اور بچوں کو واٹر پمپ کا سرکٹ شارٹ ہونے سے حادثہ پیش آگیاجس کے نتیجہ میں دو سگے کمسن بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ الیاس نامی شہری کی اہلیہ واٹر پمپ سے بجلی کا جھٹکا لگنے سے زمین پر گری جس کے شور مچانے پر اسکے 12 سالہ بیٹے زین فرید اور 9 سالہ بیٹی سویرا اسکی مدد کو لپکے اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بجلی کے جھٹکے کا نشانہ بن گئے ۔

دونوں بہن بھائی کو سول اسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے، دونوں جاں بحق ہونے والے بہن بھائی کی نعشوں کو ضروری قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کے آبائی علاقہ ملتان روانہ کر دیا گیا ہے ۔\378