انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 5 کو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیںموصول ہوگئیں

ہفتہ 23 اگست 2025 22:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 5 کو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیںموصول ہوگئیں۔ عدالت نے پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسران کو 28 اگست کے لیئے نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مدعی مقدمہ کی کی بھی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

منتظم عدالت نے 21 اگست کو دونوں مقدمات خصوصی عدالت نمبر 5 کو بھیجے تھے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان کی گرفتاری ڈالی تھی۔ یوسف پلازہ کے مقدمے میں ملزمان میں عمر ایوب، محمد مراد، محمد ولید، ضمن حسین، وسام عابد، محمد معاذ، امام علی، سید ثقلین اور مومن شامل ہیں۔ ایف بی انڈسٹریل ایریا میں درج مقدمے میں گرفتار عمر ایوب، محمد مراد، محمد ولید، ضمن حسین، وسام عابد، کاشان اور فرہاد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے 19 اگست کو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ پوپیس کے مطابق ملزمان پر ڈمپرز جلانے کا الزام ہے۔ راشد منہاس روڈ لکی ون کے سامنے ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز کو آگ لگادی تھی۔ ڈمپرز جلنے کے مقدمات یوسف پلازہ اور ایف بی انڈسٹریل ایریا کے تھانوں میں درج کیئے گئے تھے۔ مقدمات انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :