کوہاٹ ،فائرنگ کے مختلف واقعات ،تین افراد لقمہ اجل بن گئے

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)کوہاٹ ڈویژن میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ہفتہ کے روزکوہاٹ کے مضافاتی علاقہ کالو بانڈہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص عابد سکنہ جنگل خیل موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی سابق پولیس اہلکار آصف شدید زخمی ہوگیا۔ جاںبحق اور زخمی دونوں ڈویژنل ہیڈکوارٹرہسپتال کوہاٹ پہنچادیئے گئے۔

(جاری ہے)

ادھر کرک میں پولیس تھانہ صابرآباد کی حدودمیں واقع کمالی ذرہ خیل کے برساتی نالہ میںایک قتل شدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت صابر سکنہ طلب خیل کرک کے نام سے ہوئی۔تیسرا واقعہ پولیس تھانہ علی زئی لوئر کرم کے علاقہ میں پیش آیا جہاں 25 سالہ افتخار حسین نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔اطلاع کے مطابق مقتول کا والد ظاہر علی بھی اسی علاقہ میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل ہوا تھا۔متعلقہ پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔