صوابی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس اہلکار کا جوان بیٹا جاں بحق

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)صوابی کے گائوں بام خیل میں ڈی پی او آفس میں تعینات پولیس اہلکار کے جوان بیٹے یونیورسٹی آف صوابی کے طالب علم محمد امام حسین کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

، ڈی پی او آفس صوابی میں تعینات پولیس اہلکار امتیاز حسین نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ رات صوابی میں تھے کہ اس دوران مجھے اپنے بھتیجے ذاکر حسین نے فون پر اطلاع دی کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ فائرنگ کی آواز سنی جس پر وہ سجاد اقبال اور انورزیب کے ہمراہ گھر سے نکل کر فائرنگ کی سمت بمقام راستہ مدینہ کالونی نزد مسجد اللہ اکبر آکر دیکھا تو وہاں چچازاد بھائی محمد امام حسین کو کسی ملزم/ ملزمان نامعلوم نے اسلحہ آتشین سے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، مقتول کے والد نے رپورٹ میں کہا ہے کہ سردست ملزم/ ملزمان نامعلوم کے خلاف دعویدار ہوں معلومات ہونے پر دعویداری کروں گا ، بتایا گیا ہے کہ مقتول محمد امام حسین موضع بام خیل کرکٹ ٹیم کے کپتان اور یونیورسٹی آف صوابی کے بی ایس انگلش کے طالبعلم تھے ، مسجد میں نمازِ عشا پڑھنے کے بعد گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے قتل کر دیا ۔