تھانہ اضاخیل پولیس نے اندھے قتل کیس کا معمہ حل کرلیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:58

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)تھانہ اضاخیل پولیس نے ڈاگی جدید اندھے قتل کیس کا معمہ حل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مسمی امیر شاہ ولد خادم شاہ ساکن ڈاگی جدید نے بحالت مجروحیت پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ میں اراضیات عطا اللہ جارہا تھا کہ ملزم،ملزمان نامعلوم نے مجھ پر فائرنگ کی جس سے میں لگ کر شدید زخمی ہوا ہوں میری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے،نامعلوم ملزم،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔

(مدعی مقدمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوا تھا)۔ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے مقدم خان SDPO کینٹ سرکل کی سربراہی میں عاقب خان SHO اضاخیل،انسپکٹر شوکت خان OII/IO کوٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور جدید طریقہ تفتیش کو اپناتے ہوئے مرکزی ملزم آفتاب ولد فیاض خان ساکن خوش مقام حال ڈاگی جدید تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیاگیا۔

(جاری ہے)

دوران انٹاوگیشن ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ بوجہ تنازعہ مستورات میں نے اپنے ساتھیوں عباس ولد لعل پسند اور اسحاق ولد انتظار شاہ ساکنان ڈاگی جدید کی مدد سے فائر کرکے قتل کیا ہے۔شریک جرم عباس کوبھی گرفتار کیاگیا جبکہ اسحاق کی گرفتاری کیلیے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر جابجا چھاپے لگائے جارہے ہیں گرفتاری جلد متوقع ہے۔