روبینہ خالد کا بونیر اور سوات کے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،بی آئی ایس پی کی مکمل مدد کی یقین دہانی

سینیٹر روبینہ خالد کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی، دکھ درد میں شریک ہوئیں، پلاسٹک بیگز و بوتلوں کے استعمال سے گریز کی ہدایت

ہفتہ 23 اگست 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے بونیر اور سوات کے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دور ان بی آئی ایس پی کی مکمل مدد کی یقین دہانی کرادی ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق سینیٹر روبینہ خالد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی چیئرپرسن نے بی آئی ایس پی عہدیداروں کو متاثرین کی تفصیلات فوری جمع کرنے کی ہدایت کی ۔

سینیٹر روبینہ خالد نے پیر بابا مزار اور مقامی گردوارے کا دورہ کیا ۔سینیٹر روبینہ خالد کا سکھ برادری سے اظہارِ یکجہتی، دکھ درد میں شریک ہوئیںسینیٹر روبینہ خالد نے متاثرہ علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کے خطرات سے آگاہی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے صفائی مہم میں خود شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئر پرسن بی آئی ایس پی نے پلاسٹک بیگز و بوتلوں کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی ۔

سینیٹر روبینہ خالد نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا اور موبائل رجسٹریشن وہیکل کا معائنہ کیا،سینیٹر روبینہ خالد نے متاثرہ خواتین کے سروے اور رجسٹریشن کا خود جائزہ لیا،سینیٹر روبینہ خالد نے میڈیکل کیمپ کا معائنہ، ڈاکٹروں اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہا۔سینیٹر روبینہ خالد نے مخیر حضرات اور صاحبِ استطاعت افراد سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی ۔سینیٹر روبینہ خالد نے متاثرہ خاندانوں کی عزتِ نفس مجروح نہ کرنے کی ہدایت کی ۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ بی آئی ایس پی ہر مشکل گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :