بھائیوں کے جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے حاجی حنیف داوی اس معاملے سے دور رہے ، ڈاکٹر مصطفی کاکڑ

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

ش*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)قلعہ عبداللہ کے رہائشی ڈاکٹر مصطفی خان کاکڑ اور محمد آصف نے کہا ہے کہ ہمارے 7 بھائیوں کے درمیان جائیداد کا بٹوارے پر تنازعہ چل رہا ہے اس لئے 2020ء کو ہونے والے جرگے میں غلط بیان دینے پر ہم میڈیا کے توسط سے حاجی حنیف داوی آٹوز والے سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے سے دور رہے کیونکہ ہمارے پاس جائیداد کے حوالے سے تمام دستاویزات اور ثبوت موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میںپریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم حاجی خان محمد کی اولاد جس میں 7 بھائی ہیں جن میں عباس علی، محمد اسلم، اقبال، محمد اکرام، صدام، عمران اور ڈاکٹر مصطفی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

2020ء میںہماری جائیداد کی تقسیم ملک حاجی شاہجہان کی سربراہی میں منعقدہ جرگہ کے ذریعے کی گئی جس میں حاجی ولی محمد، حاجی واسع ٹھیکیدار، ملک حاجی نظام، حاجی عبدالرشید وغیرہ شامل تھے اور جرگے کے ممبران کو جائیداد کے حوالے سے لسٹ دی گئی جس میں تمام تفصیلات موجود تھی ہم حاجی ولی محمد کے پاس ثبوت لیکر گئے اور اپنے 5 بھائیوں سے درخواست کی کہ آپ بھائیوں کا حق ہے کہ عباس علی اور مجھے حق دو جس پر حاجی ولی محمد کو صاف انکار کیا گیا اور ہمیںکہا گیا کہ آپ کا جائیداد میں کوئی حصہ نہیں ممبران نے لسٹ کے بارے میں تسلی کی اور ہمارا راضی نامہ کروایا گیا لیکن راضی نامے میں شواہد دینے کے بعد جائیداد کی تقسیم 7 بھائیوں میں برابر کرنے کے فیصلے پر عمل نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ہمیں ہمارے حق سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس تمام جائیدا دکے شواہد موجود ہے میرے والد نے 2018ء میں عظیم سے زمین خریدی اور چشمہ اچوزئی میں 3 ایکڑ اراضی 2012ء میں خریدی جبکہ یکم اگست 2020ء کو میرے والد کے انتقال کے بعد 25 اگست 2020ء کو ہم نے اخبار میں جائیداد کی خرید و فروخت پر پابندی کا اشتہار بھی شائع کروایا جبکہ 2020ء کے فیصلے دوران چشمہ اچوزئی میں تین ایکڑ زمین اقبال نے بتایا کہ زمین خریدنے کے بعد واپس کردی گئی جبکہ مذکورہ زمین سے ایک ایکڑ 30 ستمبر 2020ء کو اقبال نے عزیز نامی شخص پر فروخت کی 2 ایکڑ زمین باقی ہے انہوں نے کہا کہ اقبال نے جرگہ میں حاجی حنیف داوی آٹوز والے کو بطور جھوٹا گواہ پیش کیا اس لئے میڈیا کے توسط سے ان سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری جائیداد کے جھگڑے وہ دور رہے تاکہ کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو

متعلقہ عنوان :