سابقہ رنجش پربھتیجے نے کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے جواں سال چچا کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم فرار

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

' رحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)سابقہ رنجش پربھتیجے نے کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے جواں سال چچا کو موت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم فرار‘ پولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

بستی حنیف موضع دولت پور کے رہائشی بھتیجے عدیل نے سابقہ رنجش پر کلہاڑی کے پے درپے وار کرکے 28سالہ چچا محمدطارق کوموت کے گھاٹ اتاردیا اورخود آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مقتول طارق کی نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد فرار ہونیوالے ملزم کی تلاش شروع کردی

متعلقہ عنوان :