ؔلاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کا عظیم مشن: ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کی خوبصورتی بحال

گرینڈ آپریشن سے شہر کی سڑکوں اور بازاروں میں بہتری، عوام کو سہولت ، اسسٹنٹ کمشنرز اور ریگولیشن ونگ کی مشترکہ کوششیں، قانون کی عملداری یقینی

ہفتہ 23 اگست 2025 20:15

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ایک شاندار گرینڈ آپریشن شروع کیا ہے، جو وزیراعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے مطابق شہر کی خوبصورتی اور عوامی سہولت کو بحال کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔ اس آپریشن کے تحت شہر بھر میں بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں، جن میں اسسٹنٹ کمشنرز، پیرا، اور ایم سی ایل ریگولیشن ونگ کی ٹیمیں مشترکہ طور پر حصہ لے رہی ہیں۔

اب تک 504 غیر قانونی تجاوزات کا سامان ضبط کیا جا چکا ہے، جبکہ 1400 بینرز اور فلیکسز کو ہٹایا گیا ہے۔ یہ کارروائیاں مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں کی گئیں، جہاں عوامی مقامات کو ہر قسم کی رکاوٹوں سے پاک کرنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق، شہریوں کو کشادہ سڑکیں اور صاف ستھرے راستے فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے واضح کیا کہ تجاوزات کے مکمل خاتمے تک یہ آپریشنز جاری رہیں گے اور قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، اور انتظامیہ کا عزم ہے کہ لاہور کے شہریوں کو بہتر اور آسان رسائی والے عوامی مقامات میسر ہوں۔ اس گرینڈ آپریشن سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی بحال ہو رہی ہے بلکہ شہریوں کے لیے پیدل چلنے اور سفر کرنے میں بھی آسانی ہوئی ہی