سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کا خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 2 کروڑ روپے کا عطیہ

ہفتہ 23 اگست 2025 20:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اکرم الحق کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے فنڈ ریزنگ تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کے تعاون کے ساتھ این جی او ہیلپنگ ہینڈز سیالکوٹ اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان نے شرکت کی اور بونیر، مٹہ اور مینگورہ سوات اور خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں جاری ریلیف سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

اس موقع پر سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے شاندار سماجی اور قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 75 لاکھ 50 ہزار روپے عطیہ دیے جبکہ مزید امدادی وعدے بھی کئے گئے۔ صدر سیالکوٹ چیمبر اکرام الحق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل بحالی اور ضروری امداد فراہم ہونے تک یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :