دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش، برفباری سے موسم سرد

بارش سے رابطہ سڑکیں بہہ گئیں، مقامی آبادی کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا

منگل 7 اکتوبر 2025 21:20

دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش، برفباری سے موسم سرد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) دیر کے شہری و بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی ٹاپ، لواری ٹاپ، بن شاہی، کلپانی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے جبکہ شہری علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

برفباری کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد دیر کے مختلف سیاحتی مقامات کا رخ کرنے لگی ہے۔

بارش اور ٹھنڈی ہوائوں کے باعث موسم سرد ہوگیا جس کے بعد شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔دوسری جانب مسلسل بارش کے باعث کاروباری مراکز اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بھی بارش میں بہہ گئی ہیں جس کے باعث مقامی آبادی کو آمدورفت میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :