وزارتِ داخلہ کے افسران کیلئے غیر ملکیوں سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار،سرکلر جاری

منگل 7 اکتوبر 2025 21:20

وزارتِ داخلہ کے افسران کیلئے غیر ملکیوں سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سے ملاقات یا بات چیت کو گورنمنٹ سرونٹ رولز کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ کے مطابق کسی بھی افسر کو ازخود غیر ملکی شخصیات سے رابطہ یا بات چیت کرنے کی اجازت نہیں۔ تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :