۹مریدکے،ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی کھلی کچہری کا انعقاد،درجنوں سائلین کی شکایات پر فوری احکامات جاری

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

۔ مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے ڈی ایس پی آفس مریدکے میں سرکل آفیسر غلام مرتضی ڈوگر کے ہمراہ کھلی کچہری لگائی اور درجنوں سائلین کی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم کی شرح بہت حد تک کم ہو چکی ہے اور اسے مزید کم سطح پر لایا جائے گا۔

کھلی کچہری کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر مظہر حسین شاہ، ایس ایچ او سٹی افضل ڈھلوں، ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی عبد السلام ڈوگر کی موجودگی میں سائلین نے مقدمات کی تفتیش اور قبضہ گروپوں کے خلاف شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے حکم دیا کہ آئندہ کھلی کچہری تک تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے اور کوئی بھی شکائت پس پشت نہ ڈالی جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی سی ڈی اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کوشش سے جرائم پیشہ افراد اپناگھناؤنا کاروبار چھوڑ چکے ہیں جس وجہ سے ضلع بھر میں سنگین جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اورصحافیوںکا چلی دامن کا ساتھ ہے اور وہ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی ورداتوںکو ترجیحی بنیادوںپر ٹریس کرنے کے احکامات جاری کرتے ہیں۔ متحدہ پریس کلب مریدکے کے صدر سید سجاد الحسن شیرازی، چیئرمین سید قاسم علی شاہ، نائب صدر حاجی کبیر اشرف، سابق سیکرٹری سعادت علی، نائب صدر دوم نصیر احمد، سید طاہر محی الدین اور سید محمد علی بخاری نے ڈی پی او شیخوپورہ کو معرکہ حق کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تمغہ امتیاز ملنے کی مبارکبادپیش کی

متعلقہ عنوان :