Live Updates

ٰچنیوٹ،تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی،بھاری مالیت کی منشیات برآمد،ملزم گرفتار

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

۹ چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) تھانہ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پرایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر کلیم اللہ,سب انسپکٹر عمران خان نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیاگرفتار منشیات فروش ملزم محمد یار کے قبضہ سے 1460 گرام ہیروئن برآمد ہوئی منشیات فروش ملزم کیخلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے اس حوالے سے ڈی پی اوعبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ اپنی نسلوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ضلع بھر میں سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے منشیات فروشوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلئے معیاری تفتیش کے ساتھ سزائیں دلوائی جا رہی ہیں آپ کے علاقہ میں منشیات فروشی کی صورت میں میرے نمبر 03237543444 پر اطلاع دیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات