]نوشہرہ ،ہم جنس پرست دوستوں کی اجتماعی خودکشی

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

_نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)نوشہرہ زیارت کاکاصاحب سرور خیل ہم جنس پرست دوستوں کی اجتماعی خودکشی کی واردات۔علاقے اور خاندان کے لوگوں کے سنگین تحفظات پر دونوں دوست اور مبینہ ہم جنس پرست 16سالہ محمد شعیب اور 21سالہ بلال محمد دلبرداشتہ ہوگئے۔پولیس کے مطابق دونوں دوستوں نے گاوں کے قریب پہاڑ پر اقدام خودکشی کی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ بدرشی سب انسپکٹر سرتاج خان کے مطابق 16سالہ محمد شعیب ولد شیر بادشاہ نے آپنی پستول سے پہلے بلال محمد ولد سید محمد کو قتل کیا جس کے بعد آپنی کن پٹی پر فائرکرکے آپنی زندگی کا چراغ گل کردیا۔پولیس کے مطابق گاوں کے لوگوں نے فائرنگ کی آواز سن کر جائے وقوع پر پہنچے تو دونوں نوجوان کی قتل شدہ نعیشیں پڑی تھی ۔ایس ایچ او تھانہ بدرشی سب انسپکٹر سرتاج خان کے مطابق دونوں مقتولین کے موبائل فون اور پشتول بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔نعیشیں پوسٹ مارٹم کے لیے قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردی گئی ہی