جھل مگسی میں پولیس اورلیویز فورس کی سنیپ چیکنگ

ہفتہ 23 اگست 2025 21:35

جھل مگسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)جھل مگسی عبدالغفور جمالی نے ایس ایچ او سٹی گنداواہ ذوالفقار علی پندرانی اور نائب رسالدار میرحسن سپرو اور پولیس و لیویز فورس کے اہلکاروں کی ٹیم کے ہمراہ کلمہ چوک اور گاجان روڈ پر موٹر سائیکل و گاڑیوں کی سنیپ چیکنگ کیں انھوں نے موٹر سائیکل و گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی دفعہ 144 نافذ کرکے ڈبل سواری، چہرہ ڈھانپنے اور ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے اسی لئے ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کاوش سے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔