صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا ڈی جی ہیلتھ آفس کوئٹہ میں شکایتی سیل کا افتتاح

ہفتہ 23 اگست 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ڈی جی ہیلتھ آفس کوئٹہ میں محکمہ صحت کے پہلے شکایتی سیل کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ماضی میں ہسپتالوں میں عوام کے لیے شکایتی سیل جیسی سہولت موجود نہیں تھی، عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ڈی جی ہیلتھ آفس میں شکایتی سیل قائم کیا گیا ہے، صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں فوکل پرسنز تعینات کردیئے گئے ہیں،مریض کی شکایت حل کرنے کے بعد کال بیک کے ذریعے تصدیق بھی کی جائے گی،وزیر صحت نے بتایا کہ گورننس میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت مرحلہ وار ٹیلی میڈیسن کی جانب منتقل ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان جلد بے نظیر ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے،موجودہ حکومت عوامی خدمت پر پختہ یقین رکھتی ہے،صحت کے شعبے میں اصلاحات لانا پیپلز پارٹی کے وژن کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں چیک اینڈ بیلنس کا مؤثر نظام قائم کردیا گیا ہے،ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر میں کمی ضرور ہے لیکن ڈاکٹروں کی کمی نہیں ہے۔