کھاریاں،تھانہ صدر پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی گینگ گرفتارکرلیا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء)تھانہ صدر پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی سرکل پولیس کا چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر مجاہد عباس نے ناظم جاوید Si, محمد عظمت Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی چورگینگ گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری کیے گئے 2 عدد موٹرسائیکل اور نقدی رقم 30ہزار روپے برآمد کرلیں۔جبکہ وقوعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ2عدد پسٹل30بور بھی برآمد کرلیے۔گرفتار ملزمان 1 محسن علی ولد مظہر اقبال ساکن جلال پور جٹاں 2 جاوید اقبال ولد لال دین ضلع حافظ آباد 3 علی حمزہ ولد محمد بوٹا ساکن آزاد کشمیر شامل ہیں۔۔