ساہیوال، الخدمت ہسپتال کے کینٹین ملازم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا،مقدمہ درج

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) الخدمت ہسپتال کنٹین جامعہ فریدیہ روڈ پر کنٹین ملازم محمد عمر مغل 24 سالہ کو گولی مار دی گئی۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق آج ہسپتال کی کنٹین پر محمد عمر مغل رات دو بجے ڈیوٹی دے رہا تھا کہ دو نا معلوم ملز م آئے اور سیدھی فائرنگ کر کے فرار ہو گئے محمد عمر مغل بے ہوش ہو کر گر گیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔پولیس فتح شیر نے مقتول کے بھائی محمد ا ویس کی مدعیت میں مقدمہ 302 324, اور 34 ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک ملزموں کا سراغ نہیں چل سکا اور نہ ہی قتل کی وجہ معلوم ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :