سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر بلوچ سے اظہار تعزیت

ہفتہ 23 اگست 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2025ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر بلوچ کے والد رحیم جان کی وفات پر انکے گھر جاکر تعزیت کی اور دعا کی اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی یاسین بلوچ ،گلزار کریم اور سیف اللہ بھی سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ہمراہ تھے ۔