علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

نائیجیرین مسافر کے پیٹ سے 38کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے، مقدمہ درج

جمعرات 28 اگست 2025 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے نائیجیرین مسافر کو پکڑ لیا، ملزم کے پیٹ سے 38کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے، برآمدہ کیپسولز سے 646گرام کوکین برآمد ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ مسافر کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم بذریعہ غیرملکی پرواز بحرین سے ’’بزنس ویزے‘‘پر لاہور پہنچا تھا، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔