Live Updates

پہلے اپنی ویلیو بناؤ پھر بابر کے بارے میں کچھ بولو‘تنویر احمد

آپ کس قسم کے بڑے کھلاڑی ہیں کہ انٹرویو میں کہہ رہے ہیں کہ بابر اعظم کو اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے،انٹرویو

جمعرات 28 اگست 2025 23:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث پر برس پڑے۔سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے محمد حارث کو بابر اعظم سے متعلق ریمارکس دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مقامی یوٹیوب چینل پر محمد حارث نے کہا تھا کہ بابر کو ٹی 20 کرکٹ میں تیزی سے کھیلنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی اشارہ دیا کہ سینئر کھلاڑیوں کو نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے ایک طرف ہٹ جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

تاہم حارث نے بیان پر تنویر احمد نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اختلاف کیا اور ان پر تنقید بھی کی۔تنویر احمد نے لکھا کہ ’محمد حارث آپ کس قسم کے بڑے کھلاڑی ہیں کہ انٹرویو میں کہہ رہے ہیں کہ بابر اعظم کو اپنا اسٹرائیک ریٹ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، بھائی پہلے اپنی ویلیو بناؤ پر کسی عالمی معیار کے کھلاڑی کے بارے میں کچھ کہو۔‘یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2019 سے 2023 تک بابر اور رضوان پاکستان کی ٹی 20 بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے، جنہوں نے 46.47 کی اوسط سے 3,300 رنز کے ساتھ فارمیٹ میں سب سے شاندار شراکت قائم کی۔تاہم اب بابر اور محمد رضوان پاکستان کی ٹی 20 ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات