Live Updates

سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

جب کھلاڑی امپائرز کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو معاملہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے حوالے ہونا چاہیے

جمعرات 28 اگست 2025 23:49

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)بھارت کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے ڈی آر ایس میں امپائرز کال ختم کیے جانے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ جب کھلاڑی امپائرز کے فیصلے پر عدم اطمینان کی وجہ سے ریویو لیتے ہیں تو معاملہ مکمل طور پر ٹیکنالوجی کے حوالے ہونا چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ جیسے ٹینس میں فیصلہ صرف’ان یا آؤٹ‘ ہوتا ہے ویسے ہی کرکٹ میں بھی ہونا چاہیے۔سابق بھارتی بلے باز ویسٹ انڈین بلے باز برائن لارا کے ساتھ گفتگو میں بھی اسی رائے کا اظہار کرچکے ہیں کہ ایل بی ڈبلیو فیصلے ہمیشہ بولرز کے حق میں جانے چاہئیں تاکہ بیٹرز کے کھیل پر حاوی دور میں توازن قائم رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازسچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن ٹنڈولکر نے ممبئی کے معروف بزنس مین کی پوتی ثانیہ چندوک سے منگنی کرلی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ثانیہ چندوک، ارجن ٹنڈولکر کی قریبی دوست ہیں اور وہ معروف بزنس مین روی گھائی کی پوتی بھی ہیں۔رپورٹس کے مطابق منگنی کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار اور دوست شریک ہوئے جبکہ دونوں کے اہل خانہ کی جانب سے منگی سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق اسٹار بلے باز ٹنڈولکر کے 25 سالہ بیٹے ارجن ٹنڈولکر فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ارجن ٹنڈولکر نے اپنا ڈومیسٹک کیریئر ممبئی سے 2020-21 سیزن میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل، وہ انڈیا انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ بھی رہے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات