Live Updates

موسمیاتی تبدیلیاں ہمارے خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں،عامر عبدالغفار لون

جمعرات 28 اگست 2025 14:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر موسمیاتی تبدیلیاں (Climate Change) ہمارے خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں کے وزیر ماحولیات عامر عبدالغفار لون نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں حالیہ اضافہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں (Climate Change) ہمارے خطے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اجتماعی طور پر ایسے اقدامات کرنے ہوں گے جن سے ماحولیاتی خطرات کو کم کیا جا سکے اور قدرتی آفات کے اثرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی حکمتِ عملی اختیار کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے حکومتیں اور متعلقہ ادارے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائیں اور متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی اور تعاون کا ہے اور ہمیں ایک قوم بن کر متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :