سعودی عرب میں مصنوعی ذہانت کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے نیا تعلیمی مواد متعارف

جمعرات 28 اگست 2025 15:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)سعودی عرب میں ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی سدایا نے طلبہ اور اساتذہ کے لیے نیا تعلیمی مواد متعارف کرایا ہے جس سے مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے بارے میں آگاہی میں اضافہ اور انھیں تعلیمی عمل شامل کرنے کے لیے سہولتیں پیدا کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں شروع کیا جانے والا سمای انیشیٹیو، وزارتِ تعلیم کی مہم کا حصہ ہے جسے سکول واپسی کا نام دیا گیا ہے۔

اس مہم کو مصنوعی ذہانت کی اتھارٹی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی مشتہر کیا گیا ہے۔ اس انیشیٹیو میں زیادہ توجہ، سمجھ بوجھ کے پیچھے ذہنی عمل اور تکنیکی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر ہوگی جس سے تدریس کے جدید طریقوں کو فائدہ پہنچے گا۔