جمس اسپتال کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی زیر صدارت اجلاس، مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 28 اگست 2025 17:19

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) جمس اسپتال کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی زیر صدارت اجلاس، مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کے جمس اسپتال کے مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نواب سمیر لغاری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جمس کے ڈائریکٹر برگیڈئیر رٹائرڈ ڈاکٹر زبیر احمد شیخ، چیئرمین میونسپل کمیٹی غلام عباس جکھرانی سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس کے دوران جمس اسپتال کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اسپتال کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں، اس موقع پر ڈائریکٹر برگیڈئیر رٹائرڈ ڈاکٹر زبیر احمد شیخ نے اسپتال کے انتظامی و طبی مسائل کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :