ریکٹ توڑنا مہنگا پڑگیا، روسی ٹینس اسٹار پر 42 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ

جمعرات 28 اگست 2025 23:02

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء)یو ایس اوپن میں جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے ریکٹ توڑنا مہنگا پڑگیا، روس کے ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیو کو 42 ہزار 500 ڈالرز کا جرمانہ ہوگیا۔پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کے بعد میدودیو کو ریکٹ توڑنے پر اپنی ٹورنامنٹ کی پرائز منی کا تیسرا حصہ جرمانہ ہوا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ ریفری نے ڈینیل کو 30 ہزار ڈالرز کا جرمانہ اسپورٹس مین کنڈکٹ نہ رکھنے پر کیا جبکہ 12 ہزار 500 ڈالرز جرمانہ فیلڈ میں ریکٹ توڑنے پر ہوا۔

ڈینیل میچ کے دوران ریفری کے ایک فیصلے پر شدید غصے میں آگئے تھے اور انہوں نے ریکٹ زمین اور بینچ پر مار کر توڑ دیا تھا۔ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں ٹینس اسٹار روس کے ڈینیئل میدودیو کو فرانس کے بینجمن بونزی نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :