انجمن قانون گوئیاں پٹواریاں ضلع مظفرآباد کے انتخابات مکمل، راجہ بابراکرم خان دوبارہ صدرمنتخب

جمعرات 28 اگست 2025 21:37

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) انجمن قانون گوئیاں پٹواریاں ضلع مظفرآباد کے انتخابات مکمل،راجہ بابر اکرم خان دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔70کے قریب پٹواری اور گرداوروں نے ووٹ کی پرچی کے زریعے نئی قیادت کا انتخاب کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمشنر ضلع مظفرآباد کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 23اگست کو انتخابات ہوئے جس کے نتیجے میں راجہ بابر اکرم خان 70 میں سے 39 ووٹ لے کرصدر منتخب ہوئے جبکہ،سید مدثر حسین شاہ سنئیر نائب صدر سید مراد حسین شاہ نائب صدر اول،رضوان صفدر اعوان نائب صدر دوئم،فیضان علی چغتائی آزاد امیدوار جنرل سیکرٹری،منیر عباس جوائنٹ سیکرٹری،مراد حسین سیکرٹری نشر واشاعت محمد اشفاق منگرال سیکرٹری مالیات منتخب ہوئے۔

الیکشن کمشنر نے کامیاب امیدوار ان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا علاؤہ ازیں چار ممبران مجلس عاملہ کا اعلان نو منتخب ضلعی صدر کریں گے۔