ش*اصغر خان اچکزئی سے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

جمعرات 28 اگست 2025 21:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے خان ہائوس کوئٹہ میں بلوچستان پیس فورم کے سربراہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال باالخصوص صوبے کے حالات پر تفصیل سے غور وخوض ہوا9اگست کو اے این پی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ کو وقت اور حالات کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا اس موقع پر اس عہد کااظہار کیا گیا کہ مشترکہ اعلامیہ کے نکات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اے پی سی میں شریک جماعتوں کی قیادت کی مشترکہ جدوجہد ازحد ضروری ہے اس سلسلے میں بہت جلد آل پارٹیز کانفرنس میں شامل جماعتوں کی قیادت کی مشاورت سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوگا جس میں ان نکات پر غور وخوض کرنے اور اسے عملی جامہ پہنانے کیلئے لائحہ طے کیا جائیگا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد مرکزی سیکرٹری طلبا امور رشید خان ناصر صوبائی ترجمان ولی داد میانی صوبائی کلچر سیکرٹری حضرت علی اچکزئی ضلع کویٹہ کے صدر ثنااللہ کاکڑجبکہ بلوچستان پیس فورم کیجنرل سیکرٹری محمد ظفر قاری اخترشاہ کھرل اسحاق لہڑی رحیم ترین عباس لہڑی یاسر کاکا خیل ودیگر بھی موجود تھے بعد ازاں وفد کے اعزاز میں عصرانہ دیا گیا