عیدمیلادالنبی ؐکی خوشی میں برکاتی فاؤنڈیشن 31اگست کو جلوس نکالے گی

جمعرات 28 اگست 2025 21:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)برکاتی فانڈیشن کے چیئرین حاجی محمد رفیق پردیسی نے 31 اگست کو نمائش سے میمن مسجد تک برکاتی فاؤنڈیشن کے ہزاروں بچوں کے ہمراہ جلوس نکالے جانے کا اعلان کیا انہوں نے کہا پندرہ سو سالہ جشن یوم ولادت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی کے موقع پر ہزاروں بچوں کے ہمراہ جلوس نکالا جائے گا جلوس نمائش سے دو بجے نکالا جائے گا اور شام ساڑھے پانچ بجے میمن مسجد پر اختتام پذیر ہوگا ، انہوں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی کہ وہ اس جلوس میں شرکت کرکے روحانی سکون حاصل کرئے۔

متعلقہ عنوان :