بلوچستان ،ڈپٹی کمشنروں کو اپنے علاقوں میں مقیم افغان مہا جر ین کو مقررہ تاریخ تک وطن واپس جانے کیلئے نوٹسز جاری

جمعرات 28 اگست 2025 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)بلوچستان میں مقیم تمام افغان مہاجرین کے انخلا کیلئے دی گئی ڈیڈلائن میں صرف تین دن کا وقت رہ گیاصوبے کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے علاقوں میں مقیم افغان مہا جر ین کو مقررہ تاریخ تک وطن واپس جانے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

کمشنر افغان ریفوجیز طالب المولا نے بتایا کہ بلوچستان میں مقیم تمام افغان مہاجرین کے انخلا کا تیسرا فیز یکم ستمبر سے شروع ہورہا ہے ،وفاقی حکومت نے ملک بھر میں قیام پذیز افغان مہاجرین کو ملک بدر کرنے کیلئے یکم ستمبر کی تاریخ مقررکردی ہے جس کے تحت ملک میں موجود پروف آف رجسٹریشن کا ر ڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کو بھی افغانستان واپس بھجوایا جائے گا۔

کمشنر افغان ریفوجیز نے بتایا کہ بلوچستان میں تین لاکھ چار ہزار افغان باشندے پی او آر کارڈ ہولڈر ہیں ،، جن میں پچاس ہزار صوبے کے مختلف علاقوں میں بنائے گئے دس افغان مہاجرین کیمپس میں رہائش پذیر ہیں جبکہ دو افغان مہاجرین کیمپس غیر فعال ہیں ۔ دوسری جانب صوبے کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے علاقوں میں مقیم افغان مہا جر ین کو مقررہ تاریخ تک جانے کیلئے نوٹسز جاری کردئیے ۔

متعلقہ عنوان :