Live Updates

ضلع ملتان میں ریسکیو1122نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 431افراد کوریسکیوکیا

جمعہ 29 اگست 2025 13:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ریسکیو 1122کی جانب سےگزشتہ24گھنٹوں میں ضلع ملتان میں362ایمرجنسیز میں مجموعی طور پر431افرادکوریسکیوکیاگیا۔ترجمان ریسکیو 1122کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملتان شہر میں 349 ، شجاع آبادمیں پانچ اور جلال پورپیروالامیں آٹھ ایمرجینسیز پیش آئیں۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد97،ملتان شہر میں90،شجاع آبادمیں تین اورجلال پور پیر والا میں چار ٹریفک حادثات پیش آئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےضلع بھرمیں197میڈیکل ایمرجنسیزمیں مریضوں کومختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا،ملتان شہر میں194اور جلال پورپیروالا میں تین میڈیکل ایمرجینسیز اٹینڈ کی گئیں۔10کرائم اور32متفرق ایمر جینسیزپرریسکیوکیا گیا۔مجموعی طورپر431افراد کوریسکیو کیا گیا،ملتان شہرمیں411،شجاع آباد میں آٹھ اورجلال پورپیر والامیں12افراد کوریسکیوکیا گیا۔ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران تحصیل جلال پور پیر والا میں دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 50 افراد اور 28 جانوروں کوبھی ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :