سماہنی ،معذور افراد کی طبی امداد کے لیے سلسلہ وار کیمپ کا انعقاد جاری

جمعہ 29 اگست 2025 14:25

سماہنی / پونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)محکمہ صحت ضلع بھمبر اور ریڈ کریسنٹ کے اشتراک سے RHC پونا تحصیل سماہنی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں ماہرین کی ٹیم نے جسمانی معذوری کے حامل افراد کی معذوری رجسٹریشن، معائنہ، بچوں کے ٹیڑھے پاؤں کا پلستر، ٹیڑھے پاؤں کو سیدھا رکھنے کے لئے جوتے، بیساکھیاں، کٹی ٹانگ کی پٹی، ورزشیں، مصنوعی ٹانگ کی مرمت سمیت دیگر متعلقہ بیماریوں کے علاج کے لئے طبی معائنہ اور فری سہولیات فراہم کیں، کیمپ کے انعقاد سے لائن آف کنٹرول کے بھارتی گولہ بھاری و مائنز سے متاثرہ افراد سمیت معذوری کا شکار غریب اور نادار افراد کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی جس پر عوام علاقہ اور سماجی حلقوں نے اظہار تشکرکیا۔

متعلقہ عنوان :