جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے محکمہ جنگلات میں گزشتہ 4 سال کے دوران ہونے والی تقرریوں کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 29 اگست 2025 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے محکمہ جنگلات میں گزشتہ 4 سال کے دوران ہونے والی تقرریوں کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔مہاجرین حلقے سے تعلق رکھنے والے وزیر جنگلات نے گزشتہ 4 سال کے دوران متعدد خلاف میرٹ اور خلاف ضابطہ تقریریاںکی ہیں عوامی ایکشن کمیٹی اسی لیے مہاجر سیٹوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہے کہ ایک طرف سے مہاجر سیٹوں کو آزاد کشمیر میں سیاسی دھاندلی اور سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے دوسری طرف یہی مہاجر وزیر آزاد کشمیر کے وسائل لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر علی شمریز عباسی،راجہ دلاور رشید،جہلم ویلی کے رکن عباد لطیف،بابر بشیر،عدیل ملک،قاضی سعد،راجہ رئیس۔

(جاری ہے)

ناصر اعوان ، دانیال خٹک،چوہدری محمد زبیر و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سال کے دوران محکمہ جنگلات کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے سرسبز درختان کی کٹائی کا سلسلہ دھڑے سے جاری ہے دوسری طرف محکمہ کے اندر تقرریوں اور تعیناتیوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ جنگلات کے اندر قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں میرٹ نام کی کوئی چیز موجود نہیں حال ہی میں محکمہ جنگلات میں درجہ چارم کی ایک اسامی پر نظرانے کے عوض تعیناتی کی گئی ہے اور نظرانے کے عوض ہی بغیر سنیارٹی کے ترقیابی عمل میں لائی گئی ہے محکمہ کے اندر چار سال سے نوکریوں کی لوٹ سے لگی ہوئی ہے بدقسمتی یہ ہے کہ محکمہ کے اندر سے ہی ایک خاص لابی بغیر قانونی اور خلاف ضابطہ ہتھکنڈوں میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے محکمہ جنگلات ریسرچ فاریسٹ ڈویژن کے شعبہ رینج لینڈ سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاک رنر کی آسامی پر بدوں ٹیسٹ انٹرویو ، اشتہاربھرتی کیا گیا ہے اگر محکمہ جنگلات کے اندر موثر انداز میں تحقیقات کی جائیں تو ہوش ربا ان کا شفاعت سامنے ائیں گے چیف سیکرٹری نے محکمہ جنگلات کے اندر وارداتوں کا نوٹس نہ لیا تو پھر عوام از خود راست اقدام اٹھائیں گی-

متعلقہ عنوان :