آزاد کشمیر، سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2025/26 کی پہلی دو سہ ماہی اقساط کیلئے مجموعی طور پر 9 ارب 61 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے

جمعہ 29 اگست 2025 14:25

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر کے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2025/26 کی پہلی دو سہ ماہی اقساط کیلئے مجموعی طور پر 9 ارب 61 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے ، اکائونٹنٹ جنرل آزاد کشمیر کے نام فنانس ڈویژن اسلام آباد نے باضابطہ مکتوب جاری کر دیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ جاری شدہ ترقیاتی فنڈز صرف ان منصوبہ جات کے خلاف خرچ کیے جا سکیں گے جو مجاز فورم سے منظور شدہ ہوںاور وہ اے ڈی پی میں بھی شامل ہوں، آزاد کشمیر میں گزشتہ دو سال سے ترقیاتی فنڈز اے ڈی پی بلاک پروویژن کے ذریعے خرچ کیے جانے کی شکایات پر وفاقی حکومت نے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کا طریقہ کار بھی واضح کر تے ہوئے آئندہ بلاک پروویژن کے تحت ترقیاتی فنڈز کی تقسیم ممنوع قرار دے دی ہے ، جب کہ گزشتہ دو سال کے دوران جاری کیے گئے تمام ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی چھان بین بھی شروع ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے بروقت ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے بعد آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی عمل کی تکمیل ممکن ہو سکے گی اور جاری منصوبوں کی تکمیل سے عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :