Live Updates

خانیوال،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کا فاضل شاہ بند کا دورہ سیلابی صورتحال اور سہولتوں ریلف کیمپ کا دورہ

جمعہ 29 اگست 2025 16:50

خانیوال 29 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان اورڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکول فاضل شاہ کادورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال، اسسٹنٹ کمشنررانا عامر لیاقت،ڈی ای او ریسکیو اعجاز انجم دیگر ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے فلڈ ریلیف کیمپ میں سہولیات کی فراہمی کاجائزہ لیا اور کہا کہ سیلاب کی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے فلڈریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل متحرک اور چوکس ہےسیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرین کی فوری بحالی اور سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل کھاڑک نے کہاکہ محکمہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے،پولیس جوان امدادی سرگرمیوں میں مکمل معاونت کیلئے تیار ہیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات