سابق آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا بی سی سی آئی کے عبوری صدر بن گئے

جمعہ 29 اگست 2025 23:33

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا کو بھارتی بورڈ کا قائم مقام صدر بنادیاگیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجر بنی اب بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر نہیں ہیں جس کے بعد اب نائب صدر راجیو شکلا فی الحال اگلے انتخابات تک عبوری صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

(جاری ہے)

راجیو شکلا ستمبر میں ہونے والے بی سی سی آئی کے اگلے انتخابات تک انچارج رہیں گے۔ 2015 میں راجیو شکلا کو بی سی سی آئی نے متفقہ طور پر دوبارہ آئی پی ایل کا چیئرمین مقرر کیا تھا جب کہ 18 دسمبر 2020 کو وہ بی سی سی آئی کے بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔بھارتی رپورٹ کے مطابق راجر بنی اگلے ماہ دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں بی سی سی آئی کے صدر کے عہدے پر برقرار رہ سکتے ہیں، اگر وہ منتخب نہیں ہوئے تو ستمبر کے بعد بی سی سی آئی کو نیا صدر مل جائے گا۔