ایس ایس ملیرکا مسجد مجددیہ نعیمہ کا دورہ

جمعہ 29 اگست 2025 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2025ء) ایس ایس ضلع ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے 12ربیع الاول کے نکلنے والے جلسوں کے حوالے سے مسجد مجددیہ نعیمہ کا دورہ کیا اورمسجد کے علما ء مفتی محمد جان مجددادی، مفتی نظیر احمد اور جلوسوں کے منتظمین حضرات سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ایس ایس پی ملیر نے 12ربیع اولاول کے حوالے سے نکلنے والے جلوسوں کے روٹس اور ہونے والی محافلوں کے علما ء حضرات سے تفصیلی بریفینگ لی۔ایس ایس پی ملیر نے علما کرام کو جلوسوں اور محافلوں کے پر امن انعقاد کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر ایس ایچ او ملیر سٹی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :