صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کالاڑکانہ میں عاقل بند اور موریا لوپ بند کا تفصیلی دورہ

جمعہ 29 اگست 2025 20:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)حکومت سندھ کے نامزد فوکل پرسن، صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے لاڑکانہ میں عاقل بند اور موریا لوپ بند کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کو بند کی صورتحال، جاری حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔دورے کے موقع پر حکومت سندھ کے ترجمان بلند خان جونیجو بھی صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، محترمہ فریال تالپور، کی ہدایات پر عاقل بند اور موریا لوپ بند کا معائنہ کیاہے۔ انہوں نے عملے کو ہدایات دیں کہ پشتوں کی مزید مضبوطی اور مرمت کے کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔سندھ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری و محترمہ فریال تالپور کی خصوصی ہدایات کے مطابق ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔