سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 29 اگست 2025 20:10

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2025ء)سی آئی اے پولیس نے لورالائی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں مطلوب دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس کے مطابق جمعہ کو سی آئی اے پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 186/025 بجرم 395 میں کوئٹہ پولیس کو مطلوب دو ملزمان خالقدار اورنواب خان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے بعد سرئیس کرائم انویسٹی گیشن وِنگ کوئٹہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :