' فیصل آباد، صوبہ بھر میں کام کرنے والی تمام این جی اوزکو ایک ہفتے کے اندر پنجاب چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی، ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب

جمعہ 29 اگست 2025 22:35

F فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اگست2025ء) حکومتِ پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا ہے کہ صوبہ بھر میں کام کرنے والی تمام این جی اوزکو ایک ہفتے کے اندر پنجاب چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹریشن مکمل کرنا ہوگی۔اس ضمن میں5 ستمبر تک رجسٹریشن نہ کروانے والی انجمنوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی اور ان کی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز کے مطابق ہر رجسٹرڈ انجمن کا پنجاب چیریٹی ایکٹ2018ء کے تحت پنجاب چیریٹیز کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔انجمنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی سالانہ فہرست عہدیداران، آئوٹ رپورٹ اور کارکردگی رپورٹ فوری طور پر دفتر رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز میں جمع کرائیں اور اس کے بعد کمیشن کے ویب پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں۔ یہ اقدام صوبے میں فلاحی اور رفاہی اداروں کی شفافیت، کارکردگی کی جانچ اور نگرانی کو مؤثر بنانے کے لئے اٹھایا جا رہا ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے بعد کسی بھی قسم کی مہلت نہیں دی جائے گی اور غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی

متعلقہ عنوان :