Live Updates

ایم این اے علی زاہد خان اور ایم پی اے چوہدری خرم خان ورک کا پسرور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،صورتحال کا جائزہ لیا

ہفتہ 30 اگست 2025 14:21

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) رکن قومی اسمبلی علی زاہد خان اور ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری بلدیات چوہدری خرم خان ورک نے تحصیل پسرور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار، ڈی ایس پی طاہر زین العابدین اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

علی زاہد خان نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیےتمام ممکن اقدامات کر رہی ہیں۔

انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔چوہدری خرم خان ورک نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کو بروقت کھانا، ادویات اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات