مہران سوشل فورم جیکب آبادکے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا

ہفتہ 30 اگست 2025 15:36

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)مہران سوشل فورم جیکب آبادکے نئے عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سماجی تنظیم مہران سوشل فورم کی نو منتخب کابینہ کا اعلان کردیا گیا انتخابی عمل کے بعد ایک سال کے لیے نئے عہدیداران کا تقرر عمل میں لایا گیا، نو منتخب عہدیداروں میں ایڈووکیٹ عبدالحئی سومرو چیئرمین، نظیر احمد جمالی وائس چیئرمین، زاہد علی وگھن صدر، میر حسن کریم گولو کوآرڈینیٹر، راجہ انڑ جنرل سیکریٹری، فہیم رسول سومرو انفارمیشن سیکریٹری، آغا محمد سراج واگھو ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر، نثار احمد سومرو آڈیٹر، محمد مزمل داؤدپوٹہ خزانچی اور محمد آصف منجھو آفیس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران میں حسام الدین سومرو، محمد بلال کھوکھر، محمد اویس دایو، محمد اویس ٹالانی، محمد سلیم عباسی، شہزاد علی سومرو، رحمن علی لوھر، وقاص احمد کٹبار اور پردیپ کمار شامل ہیں۔