تھانہ جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع پرکارروائی ،منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار ،9کلو 600گرام چرس برآمد

ہفتہ 30 اگست 2025 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اگست2025ء) تھانہ جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کی کارسے 9کلو 600گرام چرس برآمدکرکے کارکو بھی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عباس ولد محمد اسحاق اور زین العابدین ولد فضل مالک شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :