&نوشہرہ ،افغان مہاجرین کا انخلاء،یکم ستمبر سے کیمپوں میں آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں مکمل

ہفتہ 30 اگست 2025 21:10

"نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2025ء)نوشہرہ افغان مہاجرین کے انخلاء،یکم ستمبر سے نوشہرہ اکوڑہ خٹک میں آباد افغان مہاجرین کے للمہ کیمپ، شنہ اونا کیمپ، ھوائی کیمپ اور دیگر کیمپوں میں اپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی،UNHCRکی جانب سے انتظامات سست روی کا شکار۔اضاخیل میں UNHCR دفتر کے باہر افغان مہاجرین کا رش، سسٹم کی خرابی سے بدنظمی اور چراٹ روڈ کی بندش۔

(جاری ہے)

نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں UNHCR دفتر کے باہر افغان مہاجرین کی بڑی تعداد موجود ہے، جس کی وجہ سے سسٹم میں خرابی اور بدنظمی کا منظر پیش آ رہا ہے۔ افغان مہاجرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سسٹم میں سنگ میں تاخیر ہو رہی ہے، جس سے ہجوم بڑھ رہا ہے اور صورتحال بے قابو ہو گئی ہے۔مہاجرین کا کہنا تھا کہ یہ بدنظمی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اس کی وجہ سے چراٹ روڈ بند ہو گیا ہے، جس سے اضاخیل کے مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی عوام نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزمرہ کی نقل و حرکت متاثر ہو رہی ہے اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہی